کاشتکاروں سے قریبی رابطہ رکھیں اور آبیانہ کی بروقت وصولی یقینی بنائیں

ماموںکانجن (نامہ نگار )ماموں کانجن اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ اقصی امتیاز کی زیر صدارت ماموکانجن میں نمبرداران کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں نائب تحصیلدار ماموکانجن سمیت تمام ریونیو سٹاف نے شرکت کیاجلاس کے دوران آبیانہ ریکوری کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی اور موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تاند لیا نوالا اقصی امتیا ز نے ریکوری کے عمل کو مزید موثر بنانے کے لیے ضرور ی ہدایات جاری کیں اور مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنانے پر زور دیا۔اسسٹنٹ کمشنر تاند لیا نوالا اقصی امتیاز نے نمبرداران کے کردار کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ کاشتکاروں سے قریبی رابطہ رکھیں اور آبیانہ کی بروقت وصولی کو یقینی بنائیں تاکہ حکومتی محصولات میں اضافہ ممکن ہو سکے۔ انہوں نے ریونیو سٹاف کو بھی تاکید کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ایمانداری اور محنت سے ادا کریں اور ریکوری کے عمل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔اجلاس کے اختتام پر آبیانہ ریکوری کے اہداف کے حصول کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں