کاشتکاروں کو سپرسیڈز کے استعمال کی ترغیب دیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق فیصل آباد ڈویژن میں18لاکھ60ہزار ایکڑ رقبہ پر گندم کی کاشت کی جارہی ہے جبکہ اپنا کھیت اپنا روزگار کی7206، ایکڑ پر بھی گندم کاشت کی جائے گی۔فیصل آباد ڈویژن میں گندم کی کاشت ہدف سے زیادہ،کسانوں کی مسلسل رہنمائی،نہری پانی کی ٹیل تک فراہمی،ملاوٹ سے پاک مقررہ نرخوں پر کھاد و بیج کی دستیابی یقینی بنانے کے لئے اہداف تفویض ہیں۔گندم کی کاشت کے حوالے سے اہم اجلاس کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری زراعت اسامہ لغاری نے سیکرٹری زراعت پنجاب میاں شکیل احمد،کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ کے ہمراہ صدارت کی۔ڈائریکٹر زراعت (توسیع)چوہدری خالد محمود نے گندم کی کاشت کے ہدف،اب تک کی پیشرفت،کسانوں کی آگاہی کے عمل،کھاد و بیج کی دستیابی،نہری پانی کی فراہمی،تشہیری ذرائع سے آگاہ کیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنر جنرل ڈاکٹر ذیشان ارشاد،محکمہ زراعت،انہارکے افسران اور کسان تنظیموں کے ارکان بھی شریک تھے۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے زراعت نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کے دورے کرکے گندم کی کاشت کے ہدف اور اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لے رہے ہیں۔انہوں نے محکمہ زراعت توسیع کے اقدامات پر بریفنگ لی اور کسانوں کے مسائل کے حل میں گہری دلچسپی پر کمشنر فیصل آباد کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد ڈویژن کی تجربہ کار ٹیم گندم کی کاشت ہدف سے زیادہ حاصل کرنے کے لئے پرامید ہے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو سپر سیڈر کے استعمال کی ترغیب دیں اور فصل کی باقیات کو آگ لگانے کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے تاکہ ماحول کو آلودگی سے بچایا جاسکے۔سیکرٹری زراعت نے کہا کہ فیصل آباد کی انتظامیہ کاشت کے ہدف کی تکمیل،کسانوں کو ملاوٹ سے پاک کھاد اور بیج کی دستیابی اور ٹیل تک نہری پانی کی فراہمی کے لئے معاونت جاری رکھے۔انہوں نے کہا کہ گندم کی کاشت مکمل ہونے کے بعد بھی کسانوں کی رہنمائی کا عمل جاری رکھیں جبکہ فیلڈ ٹیمیں فصل کی صورتحال کا بغور جائزہ لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں