کالج ٹیچنگ انٹرنز کیلئے ماہانہ وظیفے کا پیکج منظور

لاہور (بیورو چیف)پنجاب حکومت نے کالج ٹیچنگ انٹرنز کے لیے ماہانہ وظیفے کا پیکج منظور کر لیا ہے جسکی مالیت 4.217ارب روپے ہے۔ اس کے تحت پنجاب میں 8ہزار سے زائد کالج ٹیچنگ انٹرنز کو ماہانہ وظائف دیے جائیں٠ گے۔ انٹرمیڈ یٹ سطح کے کالج ٹیچنگ انٹرنز کو 55ہزار روپے اور بی ایس سطح کے انٹرنز کو 65ہزار روپے ماہانہ دیے جائینگے ۔ انٹرمیڈ یٹ سطح کے انٹرنز کی مدت 7ماہ جبکہ بی ایس سطح کے انٹرنز کے لیے 10ماہ مقرر کی گئی ہے۔ مدت مکمل ہونے پر کالج ٹیچنگ انٹرنز کو تجربہ سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا جائے گا۔پروگرام میں اقلیتوں کے لیے 404، خصوصی افراد کے لیے 243اور ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے لیے 40نشستیں مخصوص کی گئی ہیں۔ کالج ٹیچنگ انٹرنز کے وظائف اور دیگر اخراجات کے لیے کل 4.217ارب روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں