لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم 3 ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کھیلنے بابر اعظم کی قیادت میں ان دنوں انگلینڈ میں موجود ہے۔ 17 رکنی ٹیم میں سابق ٹیسٹ کپتان شان مسعود بھی شامل ہیں، جو انگلی میں فریکچر کے سبب پورٹ آف اسپن ٹیسٹ نہیں کھیلے تھے جبکہ ٹیسٹ بیٹر سعود شکیل بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید نے رابطہ کرنے پر بتایا ہے کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ مڈل آرڈر بیٹر کامران غلام انگلینڈ جا رہے ہیںخیبر پختون خوا سے تعلق رکھنے والے30سال کے دائیں ہاتھ کے بیٹر کامران غلام نے پاکستان کیلئے6ٹیسٹ اور 11 ون ڈے کھیلے ہیں۔ اکتوبر 2024 میں دائیں ہاتھ کے بیٹر نے ملتان میں انگلینڈ کے خلاف اپنے پہلے ٹیسٹ میں نمبر4پر اولین ٹیسٹ اننگز میں224گیندوں پر118رنز کی اننگز کھیلی تھی۔




