کترینہ کیف کی والدہ کا مشن غریب بچوں کو تعلیم دینا

ممبئی (شوبز نیوز)بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی والدہ سوزین ٹرکوٹ گزشتہ کئی برسوں سے بھارت کے ایک گائوں میں سادہ زندگی گزار کر غریب بچوں کی تعلیم کیلئے کام کر رہی ہیں۔سوزین 2008 میں لندن چھوڑ کر تامل ناڈو منتقل ہو گئی تھیں، جہاں انہوں نے پسماندہ طبقے کے بچوں کی مدد کیلئے فلاحی ادارے ریلیف پروجیکٹس انڈیا کے تحت کام شروع کیا۔بعدازاں 2015 میں انہوں نے مانٹین ویو اسکول قائم کیا، جو ابتدا میں 30 سے بھی کم بچوں کیلئے نرسری تھا تاہم اب یہاں 300 سے زائد بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔کترینہ کیف کے مطابق ان کی والدہ ایسے علاقے میں رہتی ہیں جہاں طویل دورانیے تک بجلی اور بعض اوقات انٹرنیٹ بھی دستیاب نہیں ہوتا، جس کے باعث وہ کئی مرتبہ والدہ سے ویڈیو کال بھی نہیں کر پاتیں۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ نے یہ مشکل طرزِ زندگی اپنی مرضی سے دوسروں کی مدد کیلئے اختیار کیا ہے۔کترینہ بھی اپنی والدہ کے فلاحی کاموں کی مالی معاونت کرتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں