کراچی (شوبز نیوز) معروف میزبان و اداکارہ کرن خان اور بزنس مین مرزا اشتیاق بیگ کی شادی کے بعد پہلی فیملی ڈنر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔کرن خان اور مرزا اشتیاق بیگ نے حال ہی میں سعودی عرب میں نکاح کیا تھا، جس کے بعد دونوں نے عمرے کی سعادت بھی حاصل کی۔ نکاح کی تصاویر منظرعام پر آنے کے بعد یہ جوڑی سوشل میڈیا پر خاصی توجہ کا مرکز بنی رہی۔پاکستان واپسی کے بعد نئے جوڑے نے دوستوں اور اہلِ خانہ سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا۔ اسی سلسلے میں مرزا اشتیاق بیگ کے گھر پہلی فیملی ڈنر تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں دونوں خاندانوں کے افراد نے شرکت کی۔تقریب میں اداکارہ ایمن سلیم بھی شریک ہوئیں، جو مرزا اشتیاق بیگ کی بھانجی ہیں۔




