کثرت سے نبی کریمۖ پر درود پاک پڑھنا چاہیے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر ) میاں جی عبد اللہ المعروف بھولا پنچھی والے کے عرس کے موقعہ محفل میلاد مصطفےٰ ۖ کے زیر صدارت صاحبزادہ پیر قاری عبدالرحمن نقشبندی انعقاد پذیر ہوئی’ صاحبزادہ عزیز الرحمن’صاحبزادہ طاہر محمود سیالوی سیکرٹری جنرل مرکزی بین المذاہب امن کمیٹی پاکستان ‘صاحبزادہ ڈاکٹر مسرور احمد’صاحبزادہ محمد خلیل حاجی مشتاق احمد’ڈاکٹر نوید صادق’قاری محمد سلیم معینی’وحید رضا قادری’حافظ محمد مزمل’ڈاکٹر غلام مصطفی ‘منظور احمد باجوہ’حاجی محمد اسحاق ‘حکیم محمد عابد’وحید رضا’قاسم شاہ دیگرنے خصوصی شرکت کی عرس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا تلاوت کی سعادت قاری قرا قاری محمد سلیم معینی نے حاصل کی جبکہ بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت کے پھول۔حاجی مشتاق احمد قادری’ ڈاکٹر محمد نوید صادق اور محمد وحید رضا قادری نے نچھاور کئے عرس مبارک میں سیکرٹر ی جنرل مرکزی بین المذاہب امن کمیٹی پاکستان صاحبزادہ طاہر محمود سیالوی نے خصوصی شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں