لزبن(سپورٹس نیوز) پرتگال فٹبال فیڈریشن نے قومی ٹیم کے کیمپ سے چلے جانے اور کوچ جارجے جیسس سے اختلافات کے معاملے پر سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پر 30 روزہ پابندی عائد کر دی۔ جبکہ فیڈریشن ڈسپلنری کونسل نے 255 یورو جرمانہ بھی عائد کیا۔واضح رہے کہ تین ہفتے قبل کرسٹیانو رونالڈو کوچ سے اختلافات کے بعد قومی ٹیم کا کیمپ چھوڑ کر چلے گئے تھے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو رواں ماہ ڈنمارک کے خلاف نیشنز لیگ میچ سے قبل کوپن ہیگن میں قومی ٹیم کا کیمپ چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ جبکہ اس سے قبل ناروے کے خلاف میچ میں انہیں میدان میں اتارنے کے بجائے متبادل کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا تھا۔رونالڈو نے الزام لگایا تھا کہ کوچ جارجے جیسس نے ان کے کھیل سے متعلق دو مرتبہ اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔ تاہم کوچ نے کسی معاہدے کی تردید کی تھی، البتہ پرتگال کی 2-1 سے کامیابی کے بعد رونالڈو کی ٹیم میں واپسی کا امکان بھی مسترد نہیں کیا تھا۔پرتگال فٹبال فیڈریشن کی ڈسپلنری کونسل کے مطابق رونالڈو نے جان بوجھ کر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔




