کرکٹ ٹورنامنٹ واسا ساہیوال کی ٹیم نے فتح اپنے نام کرلی

ساہیوال ( بیورو چیف) ساہیوال میں واسا ساہیوال اور میونسپل کارپوریشن (MC) ساہیوال کے درمیان ایک شاندار کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بھرپور جوش و جذبے اور کھیلوں کی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد واسا ساہیوال کی ٹیم نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے فتح اپنے نام کر لی۔ٹورنامنٹ میں واسا ساہیوال کی جانب سے ایم ڈی تنویر قیصر سندھو صاحب اور ڈی ایم ڈی عابد فرید نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ دونوں افسران نے اپنی پروفیشنل بیٹنگ، شاندار شاٹس اور بہترین کھیل سے شائقینِ کرکٹ کو خوب محظوظ کیا اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ایم ڈی تنویر قیصر سندھو اور ڈی ایم ڈی عابد فرید کی شاندار بیٹنگ کے سامنے میونسپل کارپوریشن ساہیوال کے بولرز بے بس دکھائی دیے اور دونوں بہترین بلے بازوں نے مخالف ٹیم کے بولنگ اٹیک کو ناکام بنا دیا۔اس موقع پر واسا ساہیوال کی ٹیم کی کامیابی کو افسران اور ملازمین کے درمیان بہترین ٹیم ورک، اتحاد، جذبے اور کھیلوں سے محبت کا خوبصورت مظہر قرار دیا گیا۔ یہ مقابلہ نہ صرف صحت مند سرگرمیوں بلکہ سرکاری اداروں کے درمیان باہمی روابط اور خوشگوار ماحول کے فروغ کا بھی بہترین ذریعہ ثابت ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں