سرگودہا (بیوروچیف)ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کی خصوصی ہدایت پر گندم کی کاشت کے فروغ کیلئینمبرداروں اور سرکاری زمینوں کے لیز ہولڈرز کے اعزاز میں ایک آگا ہی سیمینار اسسٹنٹ کمشنر سرگودہا شیریں گل کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ مہمان خصوصی ڈائریکٹر زراعت شاہد حسین مہمانِ خصوصی تھے، جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت اور ایگری مال کی ٹیم نے بھی شرکت کی۔ سیمینار میں شرکاء کو گندم کی جدید کاشتکاری کے طریقوں، فی ایکڑ پیداوار میں اضا فے کے اقدامات اور موسمی حالات کے مطابق بیج کے انتخاب سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔




