کسی اور کے نام پر جاری سمز کب بند ہوں گی

لاہور (بیوروچیف)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کسی اور کے نام پر جاری فون سمز سے متعلق اہم اعلان کیا ہے۔ پی ٹی اے کی تمام سمز کا صارف کے اپنے نام پر رجسٹرڈ کروانا لازمی قراردیدیا گیا ہے۔ کسی اورکے نام رجسٹرڈ سم کا استعمال قانون کی خلاف ورزی ہوگی۔ سم کے غلط استعمال کی مکمل ذمہ داری رجسٹرڈ صارف پر ہو گی ۔ پی ٹی اے کے مطابق صارفین اپنی سمز اور ٹیلی کام کنکشنز کے استعمال کے خود ذمہ دار ہوں گے۔ کالز، میسجز اور ڈیٹا کیاستعمال پرضوابط کی پابندی بھی لازمی ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ڈائریکٹر کاشف غفور کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نیا انتباہ کوئی نیا اقدام نہیں، صارفین کو یاد دہانی کی صورت میں کراتے رہتے ہیں۔ ایگریمنٹ میں لکھا ہے کہ سم جاری کرانے والے شخص کے نام پر ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں