کمالیہ میں قائم شاہ جہانی کھسہ بازار شہر کی ثقافتی پہچان

کمالیہ(نامہ نگار)کمالیہ میں قائم تاریخی شاہ جہانی کھسہ بازار آج بھی شہر کی ثقافتی پہچان اور صدیوں پرانی ہنرمندی کا زندہ ثبوت ہے ۔ اس بازار میں تیار ہونے والے روایتی کھسے نہ صرف کمالیہ بلکہ ملک بھر میں اپنی مضبوطی، خوبصورتی اور نفیس کاریگری کے باعث خاص مقام رکھتے ہیں ۔ یہاں کے بنے ہوئے کھسے پاکستان کے مختلف شہروں میں فروخت کیے جاتے ہیں جبکہ آن لائن آرڈرز پر انہیں تیار کر کے خریداروں تک پہنچایا بھی جاتا ہے ۔شاہ جہانی کھسہ بازار میں موجود ہنرمند کاریگر نسل در نسل اس قدیم فن کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ یہ کاریگر خالص چمڑے ، مضبوط دھاگے اور روایتی نقش و نگار کی مدد سے دیدہ زیب اور پائیدار کھسے تیار کرتے ہیں۔ ہر کھسہ مکمل طور پر ہاتھ سے بنایا جاتا ہے جس میں مہارت، محنت اور وقت کا خاص خیال رکھا جاتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ شادی بیاہ، تہواروں اور ثقافتی تقریبات کے موقع پر کمالیہ کے کھسے عوام کی اولین پسند سمجھے جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں