کمالیہ(نامہ نگار)حکومت پنجاب کے عوامی فلاحی ویژن کے تحت کمالیہ میں سانجھی سبزی، سستی نہیں مفت سبزی پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے ۔ ا سرکاری اراضی پر موسمی سبزیوں کے بیج بھی بو دیئے گئے ابتدائی مرحلے میں کمالیہ کے چک نمبر 705 گ ب اور چک نمبر 710گ ب میں ایک، ایک کنال سرکاری زمین پر سبزیوں کی کاشت شروع کی گئی ہے ، جہاں تیار ہونے والی سبزیاں مستحق اور نادار خاندانوں میں مفت تقسیم کی جائیں گی۔اس منصوبے کا مقصد سرکاری وسائل کو عوامی فلاح کے لیے بروئے کار لاتے ہوئے ضرورت مند شہریوں کو معیاری اور تازہ سبزیاں بلا معاوضہ فراہم کرنا ہے ۔




