کمالیہ(نامہ نگار)چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کمالیہ علی رضا نے کہا ہے کہ کمالیہ میں سٹریٹ لائٹس کو بحال کر دیا گیا ہے کمالیہ شہر کے پارکوں کی تزین و آرائش کا کام بھی بڑی تیزی کے ساتھ جاری ہے مین شاہراہ سمیت بازاروں سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کر رہے ہیں دکانداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی دکانوں کا سامان دکان کے اندر ہی رکھے سامان باہر رکھنے والے کے خلاف کاروائی اور جرمانے کیے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ سموگ کی لہر سے نپٹنے کے لیے تحصیل انتظامیہ پوری طرح تیار ہے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں شہری بھی اس سلسلہ میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور دی گئی ہدایات پر عمل کریں تاکہ اس موزی مرض سے نمٹا جا سکے اس موقع پر ممبر ضلعی امن کمیٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ سید ثقلین حیدر کاظمی بھی موجود تھے۔




