کمالیہ کے علاقہ خان دا چک میں سیلاب کی تباہی،درجنوں گھر زمین بوس

کمالیہ(نامہ نگار)دریائے راوی کے نواحی علاقہ خان دا چک میں سیلابی ریلے نے شدید تباہی مچائی، جسکے باعث درجنوں گھر زمین بوس ہوگئے ۔ متاثرہ خاندان آج بھی گھروں کی تباہی کے بعد درختوں کے سائے تلے اور سڑک کنارے بیٹھ کر دن گزارنے پر مجبور ہیں۔نشیبی علاقوں میں اب بھی پانی کھڑا ہے ، جس کے نکاس کے لیے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہ ہوسکے ۔ سیلاب سے چارہ جات کی فصلیں بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئیں، جسکے باعث مویشی مالکان سخت پریشانی کا شکار ہیں اور جانور گھاس کھا کر گزارا کررہے ہیں۔ متا ثر ین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے نقصانات کا فوری سروے کرایا جائے اور جلد از جلد مالی امداد فراہم کی جائے تاکہ وہ اپنے گھروں کی دوبارہ تعمیر کرسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں