کمشنرسرگودھا کا تعمیراتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ

سرگودہا (بیورو چیف) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اجلاس میں ضلع خوشاب کے نرواڑی گارڈن اور اے سی و تحصیلدار کمپلیکس نوشہرہ خوشاب کے جاری تعمیراتی منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر نے واضح کیا کہ دونوں منصوبے دس روز میں ہر صورت مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ نرواڑی گارڈن کو حقیقی معنوں میں ایک خوبصورت اور سرسبز باغ کی شکل دی جائے۔ گارڈن میں بڑے سائز کے چیری، پائن ایپل اور دیگر پھل و پھول کے پودے لگائے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں