کمشنرسرگودھا کی زیر صدارت شوگر سیس کمیٹی کا اجلاس

سرگودہا (بیورو چیف)کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت ڈویژنل شوگر سیس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھکر کی دو اہم سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ منظور شدہ منصوبوں میں چشتی چوک سے الفلاح بینک تک سڑک شامل ہے جس پر دو کروڑ 78 لاکھ روپے لاگت آئے گی،جبکہ دوسرا منصوبہ عنایت آباد سے امام والی روڈ تک سڑک کی مرمت سے متعلق ہے جس کا تخمینہ ایک کروڑ 82 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔کمشنر جہانزیب اعوان نے کہا کہ شوگر سیس فنڈز کسانوں کی سہولت اور زرعی پیداوار کی بہتر ترسیل کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں