کمشنر سرگودھا کا نوٹس، اقبال کالونی کی سٹریٹس لائٹس فعال

سرگودہا (بیورو چیف)کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کے نوٹس پر بلدیہ حکام نے اقبال کالونی کے علاقے میں غیر فعال اسٹریٹ لائٹس کو صرف آٹھ گھنٹوں کے اندر دوبارہ بحال کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کمشنر سرگودہا نے گزشتہ روز اقبال کالونی پارک کا دورہ کیا تو ایک رہائشی نے نشاندہی کی کہ کچھ عرصہ قبل کمشنر کی ہدایت پر پارک اور گردونواح میں اسٹریٹ لائٹس فعال کی گئی تھیں، تاہم وہ دوبارہ بند ہو چکی ہیں جس کے باعث علاقہ تاریکی میں ڈوب جاتا ہے اور خواتین، بچوں سمیت مکینوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کمشنر نے شکایت پر فوری نوٹس لیتے ہوئے سی او ایم سی کو ہدایت کی کہ لائٹس فوری طور پر فعال کی جائیں۔ جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے صرف آٹھ گھنٹوں کے اندر پورے علاقے میں اسٹریٹ لائٹس کو بحال کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں