سرگودہا( بیورو چیف) ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن (ر) محمد وسیم کی زیر صدارت کنو کے کاشتکاروں کو درپیش مسائل اور موجودہ سیزن کی صورتحال کے جائزے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کنو گروور ایسوسی ایشن، ایکسپورٹرز، مل مالکان اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر زرا عت شاہد حسین، چیف سائنٹسٹ سٹرس ریسرچ انسٹیٹیوٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت، ای ڈی اے اے، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ، اسسٹنٹ کمشنر بھلوال مدثرممتاز و کوٹ مومن اختر ملک، کنو گروور ایسوسی ایشن اور کنو ایکسپورٹرز شریک تھے۔ ڈائریکٹر زراعت نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں سال موسمی تبدیلی کنو کی فصل کے لیے معاون ثابت ہوئی جس کے باعث پیداوار بہتر رہی، تاہم بارڈر بند ہونے کی وجہ سے کسانوں کو مارکیٹنگ کے مسائل کا سامنا ہے۔




