لاہور (سپورٹس نیوز) جنوبی افریقا کے مایہ ناز وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کوک نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی۔ کرکٹ جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف وائٹ اور ریڈ بال سیریز کے لیے ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت ایڈم مارکرم کریں گے جبکہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت ڈیوڈ ملر کریں گے جبکہ میتھیو بریٹنزکی ایک پروٹیز کی ایک روزہ ٹیم کے کپتان ہوں گے۔ جنوبی افریقا کی ون ڈے ٹیم میں وکٹ کیپر بیٹر کوئٹن ڈی کوک کی واپسی ہوئی ہے جو 2023 میں ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے تھے۔




