کوئٹہ سے پشاور کے لئے 2 ٹرینیں روانہ

کوئٹہ(بیوروچیف) صورتحال بہتر ہونے پر کوئٹہ سے پشاور کیلئے دو ٹرینیں روانہ ہو گئیں ۔ ریلو ے حکام کے مطابق پشاور کے لئے جعفر ایکسپریس اور جعفر ایکسپریس سپیشل روانہ ہوئی ہیں، مسافروں کے رش کے باعث دو ٹرینیں چلائی گئی ہیں۔ریلوے حکام نے مزید کہا ہے کہ ٹرین سروس گزشتہ روز ناگزیر وجوہات کے باعث منسوخ کی گئی تھی، چمن پسنجر ٹرین بھی معمول کے مطابق روانہ ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں