کوتوالی روڈ پارکنگ پلازہ کی تعمیر کیلئے اقدامات خوش آئند

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)سٹی کلاتھ بورڈ (رجسٹرڈ) کے صدر زبیر قادری، جنرل سیکرٹری عباس حیدر شیخ، چیئرمین شیخ امجد عقیل، دیگر عہدیداروں سمیت تاجر برادری نے ڈویژنل کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی جانب سے کوتوالی روڈ پر پارکنگ پلازہ کی تعمیر کیلئے اقداما ت کا خیر مقدم کیا ہے۔ مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مذکورہ پلازہ گذشتہ کئی سالوں سے ادھورا تھا فرسٹ فلور کے علاوہ دیگر فلورز اور بیرونی دیوار کی تعمیر زیر التواء تھی تاہم نئے کمشنر نے بذات خود موقع ملاحظہ کرنے کے بعد پارکنگ پلازہ کی تعمیر کا اعلان کر کے تاجر اور شہریوں کے دل جیت لئے ہیں سٹی کلاتھ بورڈ (رجسٹرڈ) حکومت پنجاب کی جانب سے ملک کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں الیکٹرو بسوں کے آغاز کا بھی خیر مقدم کرتی ہے۔ کیونکہ یہ وقت کی اہم ترین ضرورت تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں