کون بنے گا ایک دن کاکمشنر 20امیدواروں کے انٹرویو مکمل

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کون بنے گا ایک دن کا کمشنر فیصل آباد ڈویژن” کے لئے تحریری ٹیسٹ کے بعد ٹاپ20۔امیدواروں کے انٹرویو کا مرحلہ بھی مکمل ہوگیا۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن قیصر عباس رند نے کمشنر آفس میں امیدواروں کے انٹرویوز کئے۔ڈائریکٹر سیکنڈری ایجوکیشن علی احمد سیان،ڈائریکٹر کالجز بھی موجود تھیں۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن نے امیدواروں کے نصابی و ہم نصابی ریکارڈ کے بارے میں سوالات کئے۔انہوں نے بتایا کہ کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ جلد کون بنے گا ایک دن کا کمشنر فیصل آباد ڈویژن کے لئے ونر امیدوار کے نام کا اعلان کریں گے۔اس موقع پر انٹرویو دینے آئے امیدوار پرجوش نظر آئے اور کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ ایک دن کا کمشنر بنیں اور تجربہ حاصل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ کا انتہائی اہم اقدام ہے جس سے طالب علموں کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں