لڑائی جھگڑوں میں مسلح افراد کی فائرنگ سے3افرادلہولہان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)لڑائی جھگڑ وں کے مختلف واقعات میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 3افراد کو زخمی کر دیا، حملہ آور ہوائی فائرنگ اوردھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے، مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچا دیا گیا، بتایا جاتا ہے کہ ملت ٹائون کے علاقہ رحمت ٹائون میں معمولی جھگڑے پر مشتعل ملزم محمد حسین نے مخالف اشرف کف گولی مار کر زخمی کر دیا، بلوچنی کے علاقہ 67ر۔ب کے قریب مشتعل ملزم رضوان نے بے عزتی کا بدلہ لینے کی خاطر نوجوان غلام غلام غوث کو فائرنگ کر کے لہولہان کر کے فرار ہو گیا، علاوہ ازیں تاندیانوالہ کے علاقہ 612گ ب میں پرانی دشمنی کی بناء پر مشتعل ملزمان نے مخالف الیاس کو گولیاں مار کر لہولہان کر یدا، ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، مضروبان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں