لاہور (سپورٹس نیوز) سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر بننے کی خبروں پر وضاحت پیش کردی ہے۔سوشل میڈیا پر گزشتہ کئی روز سے یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ شعیب اختر سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے رابطہ کیا ہے اور امکان ہے کہ انہیں چیف سلیکٹر بنایا جائے گا تاکہ وہ پاکستان کرکٹ کو بہتر کرسکیں۔تاہم شعیب نے ان خبروں پر اب وضاحت پیش کی ہے۔ سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ میں ان دنوں ہیوسٹن میں ہوں، ان خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے اور نہ ہی میری کوئی میٹنگ ہوئی ہے، میں بالکل بھی انٹرسٹڈ نہیں ہوں، میں ایسی خبریں سن رہا ہوں کہ بڑا عہدہ لے رہا ہوں اور پیسے مانگ لیے ہیں یہ سب فیک ہے۔




