لاہور (شوبز نیوز) پاکستانی معروف گلوکارہ شازیہ منظور کی ایک نجی تقریب میں پرفارمنس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں جبکہ بعض افراد نے ان کے لباس اور ظاہری حلیے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔وائرل ویڈیو میں شازیہ منظور ایک نجی سالگرہ کی تقریب میں پھولوں والے سادہ سوٹ میں گلوکاری کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔




