نیروبی (سپورٹس نیوز)کینیا کی ایتھلیٹ ایگنس نگیٹچ نے کوپن ہیگن میں ورلڈ ایتھلیٹکس روڈ رننگ چیمپئن شپ کے دوران خواتین کی ہاف میراتھن کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 25 سالہ نگیٹچ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 21.1 کلومیٹر کا فاصلہ ایک گھنٹہ، 5 منٹ اور 15 سیکنڈ میں طے کیا اور سابق عالمی ریکارڈ صرف ایک سیکنڈ کے فرق سے توڑ دیا۔سابق ریکارڈ بھی کینیا کی پیرس جیپچرچر نے 2020 میں قائم کیا تھا۔ایگنس نگیٹچ نے دوڑ کے آغاز ہی سے برتری حاصل کرلی تھی اور اختتام تک اسے برقرار رکھا۔ان کی ہم وطن ویرونیکا لولیو 50 سیکنڈ کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہیں۔




