صفدرآباد(نامہ نگار)محلہ کیڑا منڈی صفدر آ باد میں ایک منی ہسپتال کی اہم ضرورت ہے جسے جلد از جلد تعمیر کیا جائے۔محلہ کیڑا منڈی شہر کی ایک گنجان آبادمضافاتی آبادی ہے جس میں لوگوں کی کثیر تعداد گونا گوں مسائل کا شکار ہے جن میں طبی مسائل بہت زیادہ ہیں۔لوگوں کو علاج معالجہ کی سہولت حاصل نہیں اس لئے یہاں ایک منی ہسپتال قائم کیا جانا چاہئے تا کہ لوگ ابتدائی طبی امداد تو لے سکیں۔عوام یہ مطالبہ کرتے کرتے تھک چکے لیکن سرکاری افسران کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔اس پر جتنا بھی افسوس کیا جائے کم ہے ،عوام اپنی بے بسی پر صرف آنسو ہی بہا سکتے ہیںایک شہری نے کہا کہ جو قوم اپنے ایک چھوٹے سے مطالبے کو پورا ہوتے نہ دیکھ سکے وہ بڑے مطالبات کو کیسے پورا ہوتے دیکھ سکے گی ۔ضرورت ہے کہ کیڑا منڈی میں ایک منی ہسپتال قائم کیا جائے تا کہ عوام آئین پاکستان کے تحت اپنا حق تو حاصل کر سکیں۔




