صفدرآباد(نامہ نگار)کیڑا منڈی صفدرآباد کو شہر سے منسلک رکھنے کے لئے ریلوے پھاٹک گرلز کالج تاکرسچئن کالونی ریلوے کیبن ویسٹ روڈکو فوری تعمیر کیا جائے کیڑا مندی کے رہائشیو ں کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا جائے۔ڈیلی بزنس رپورٹ کے نامہ نگار سے ایک ملاقات میں کیڑا منڈی کے مکینوں نے کہا کہ انہیں شہر میں آمدورفت کیلئے روڈ کی سہولت حاصل نہیں ،ایک کچا راستہ ہے جو کہ ریلوے لائن کے ساتھ ساتھ قبرستان پھاٹک تک جاتا ہے،بارش کے دنوں میں کیچڑ ہی کیچڑ ہوتا ہے ،پیدل چلنا بھی محال ہو جاتا ہے ،تکلی ہی تکلیف ہوتی ہے جس کا سامنا کرنا کیڑا منڈی کے باسیوں کا مقدر بن چکا ہے۔سوال یہ ہے کہ حکومت کس لئے بنتی ہے ،ظاہر ہے کہ عوام کی زندگی میں تکلیف نہ ہو بلکہ آسانی ہو۔تو پھر روڈ کی سہولت کون دے گا؟




