گاڑیوں سے نکلنے والے دھوئیں کی مانیٹرنگ شروع

لاہور (بیوروچیف) شہر میں گاڑیوں سے نکلنے والے دھویں کی سخت مانیٹرنگ شروع کر دی گئی، اس مقصد کے لیے اہم داخلی راستوں اور شاہراہوں پر 10 خصوصی ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق تھوکر نیاز بیگ، شاہدرہ، سگیاں، ملتان روڈ اور لائن ایونیو سمیت اہم شاہراہوں پر گاڑیوں کی چیکنگ کی جائے گی۔فیروزپور روڈ، کینال روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ، جیل روڈ اور مال روڈ پر بھی گاڑیوں کی ماحولیاتی معیار کے مطابق ایمیشن ٹیسٹنگ کی جائے گی۔دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، جبکہ خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کو بند کرکے تحویل میں لیا جا سکے گا۔حکام کے مطابق گرین سٹیکر کے بغیر گاڑیوں کو سڑکوں پر چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔اور ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں