لاہور (بیوروچیف) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ترجمان محکمہ پرائس کنٹرول کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب بھر میں 4 لاکھ 86 ہزار 455 مقامات کی چیکنگ کی،12 ہزار 43 گراں فروشوں کو جرمانے عائد، 107 گرفتار جبکہ 7 کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے، آٹے کی نرخوں میں گراں فروشی پر 1074 افراد کو جرمانہ، 18 گرفتار جبکہ 4 کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے،چکن و میٹ شاپس کی چیکنگ کے دوران1911 افراد کو جرمانے عائد کیے اور 16 گرفتار کروائے گئے، روٹی کی قیمت میں گراں فروشی پر 576 افراد کو جرمانے عائد جبکہ 13 گرفتار کروائے گئے، مہنگی داموں چینی فروخت کرنے پر 952 افراد کو جرمانے عائد جبکہ 13 گرفتار کروائے گئے۔ترجمان محکمہ پرائس کنٹرول کا کہنا تھا کہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے، اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں پر فروخت ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔




