راولپنڈی (بیوروچیف)راولپنڈی میں پولیس مقابلے گرفتار ملزمان سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے زیورات برآمد ہوئے ہیں۔راولپنڈی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے 16لاکھ 62 ہزار روپے کی نقدی بھی برآمد ہوئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق ریس کورس کی حدود میں 1ماہ قبل ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی تھی، اس دوران 2 ڈاکووں زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے تھے۔پولیس کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا۔




