گریڈ17سے22کے افسران کیلئے ٹرانسپورٹ الائونس کا نوٹیفکیشن

اسلام آباد (بیوروچیف) اسلام آباد ہائیکور ٹ نے اسلام آباد جوڈیشل سروس کے ضلعی ججز اور گریڈ 17سے 22تک کے افسران کے لیے ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن الاونس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ یار محمد ولانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 22 کے افسران کے لیے الاونس 2لاکھ 50ہزار، گریڈ 21 کے لیے 1 لاکھ 95 ہزار، گریڈ 20 کے لیے 1 لاکھ 75 ہزار، گریڈ 19 کے لیے 1 لاکھ 50 ہزار، گریڈ 18 کے لیے 1 لاکھ اور گریڈ 17 کے افسران کے لیے 60 ہزار روپے ماہانہ مقرر کیا گیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق نئے الاونسز کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہو گا۔، اخراجات اسلام آباد ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے مالی سال 27-2026 کے مختص بجٹ سے پورے کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں