گلگت(نامہ نگار)الیکشن کمیشن نے 7جون کو گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات کیلئے تیاریاں تیز کردی ہیں۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق گلگت بلتستان کے24حلقوں میں 664 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ہیں ۔ جنرل نشستوں پر پہلی بار 21خواتین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔الیکشن کمیشن ترجمان کے مطابق جی بی اے 23گانچھے 2سے 4،جی بی اے6ہنزہ میں3اور گلگت 2 سے 3خو ا تین نے اپنے کاغذات جمع کرائے ہیں۔الیکشن کمیشن ترجمان کے مطابق جی بی اے 21غذر 3 سے 2، دیامر 4سے 2، شگر اور غذر سے 1،1خاتون نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔




