گندم دالوں کی کاشت،ڈیجٹیل گرداوری،انسداد سموگ پر خصوصی توجہ دی جائے

سرگودہا (بیورو چیف)ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن (ر) محمد وسیم کی ہدایت پر تحصیل شاہپور میں نمبردار کنونشن منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر شاہپور ڈاکٹر عابد ممتاز نے کی۔ کنونشن میں گندم کی بروقت اور مقررہ رقبہ پر بوائی ، دالوں کی پیداوار میں اضافے، زمینوں کے درست اندراج کے لیے جاری ڈیجیٹل گرداوری اور اسموگ کی روک تھام کے لیے جاری اقدا ما ت پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر نے نمبردار ا ن کو ہدایت کی کہ وہ کسانوں کو گندم اور دالوں کی بہتر پیداوار کے لیے جدید زرعی طریقوں سے آگاہ کریں، فصلوں کی باقیات کو جلانے سے گریز کریں اور محکمہ زراعت کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر فصلوں کی بوائی، ڈیجیٹل گرداوری اور اسموگ کی روک تھام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری ہیں تاکہ زراعت کو مستحکم اور ماحول کو صاف رکھا جا سکے۔ کنونشن سے دیگر ماہرین اور کاشتکار نمائندوںنے بھی خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں