گندم کی پیداوار بڑھانے کیلئے کسانوں کو آگاہ کیا جا رہا ہے

سرگودہا (بیوروچیف)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم کی ہدایت پر گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے آگاہی مہم کے سلسلہ میں دفتر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) سلانوالی کی جانب سے روڈ شو کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں محکمہ زراعت کے افسران، فیلڈ اسسٹنٹس، عملہ اور زرعی گریجویٹس سمیت دیگر نے شرکت کی۔ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر گندم کی بہتر پیداوار ، تصدیق شدہ بیجوں کے استعمال، متوازن کھادوں، جدید زرعی مشینری اور بروقت کاشت کے حوالے سے پیغامات درج تھے۔ اے ڈی زراعت نے اس موقع پر کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت کے مطابق ضلع بھر میں کسانوں کو گندم کی پیداوار بڑھانے کیلئے جدید طریقہ کاشت سے آگاہ کیاجارہاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں