3

گنے سے لوڈ ٹرک کیساتھ متعدد گاڑیاں ٹکرا گئیں،1جاں بحق ،متعددزخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ ترکھانی کے علاقہ 527 گ ب کے قریب دھند کے دوران گنے سے لوڈ ٹرک سڑک کے درمیان کھڑا ہونے سے متعدد گاڑیاں ٹکرا گئیں، 1مسافر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، ریسکیو نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ سب انسپکٹر عادل گلفام نے بتایا کہ شدید دھند کے دوران ڈرائیور گنے سے لوڈ ٹرک کوسڑک کے درمیان کھڑا کر کے فرار ہو گیا اسی دوران ایک بس’ کوسٹر اور دو ٹریکٹر ٹرالیاں سڑک کے درمیان کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئیں، جس کے باعث ایک مسافر محمد سلیم جاں بحق ہو گیا جبکہ متعدد مسافر زخمی ہو گئے، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ نعش تحویل میں لیکر زخمی مسافروں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے حادثہ کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں