گوجرانوالہ کے ویٹ لفنٹنگ کلب نے چیمپئن شپ جیت لی

لاہور (سپورٹس نیوز) چودھری محمد امین ویٹ لفٹنگ کلب گوجرانوالہ نے پنجاب سینئر مینز اینڈ وومیمز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ جیت لی ۔پنجاب ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عقیل جاوید بٹ کے مطابق اولڈ کیمپس گرانڈ میں منعقدہ 3 روزہ چیمپئن شپ میں پنجاب بھر سے 94 کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔چودھری محمد امین ویٹ لفٹنگ کلب گوجرانوالہ نے34 پوائنٹ کے ساتھ ٹرافی جیتی جبکہ سمن آباد ویٹ لفٹنگ کلب فیصل آباد 24پوائنٹ کے ساتھ دوسری اور مسلم ہیلتھ کلب شاد باغ 23 پوائنٹ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔وومینز گولڈ میڈلسٹ میں خدیجہ یوسف،حافظہ زینب،ایمان، مشا ل، فاطمہ اکرم،آمنہ بی بی،نورالنسا،سدرہ ریاض شامل ہیں، جبکہ مینز گولڈ میڈلسٹز میں سمیر خان،مسعاب سیٹھی،علی وسیم،عبد الرحمن،احمد علی،محمد عیسی آدم، عثمان بٹ،حسنین علی شامل ہیں ۔نزہت جبیں،عبد الستار راہی،جاوید اصغر،چودھری عبد الحمید پہلوان اور دیگر نے انعامات تقسیم کیے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں