گوجرہ(نامہ نگار)گوجرہ میں جگہ جگہ غیر قا نونی رکشہ اسٹینڈ قا ئم ہو گئے۔ تفصیلا ت کے مطا بق گوجرہ شہر کے بازارو ں میں چنگ چی رکشہ ڈرائیورو ں نے از خود ہی رکشہ اسٹینڈ قا ئم کرکے بازارو ں سے شہریو ں کا گزرنا محال کردیا ہر بازار کے کونے پر غیر قا نو نی رکشہ اسٹینڈ بنا لئے جس سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہو کر رہ گئی ہے جس سے شہریو ں کا پیدنا چلنا بھی محال ہو گیا ہے ٹریفک پو لیس اور میونسپل کمیٹی کے اہلکارو ں نے رکشہ ڈرائیورو ں کے آ گے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں اور رکشہ ڈرائیورو ں کو غیر قا نونی اسٹینڈ قا ئم کر نے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے عوا می حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کے بازارو ں اورمیں شاہرا ہو ں پر غیر قا نونی رکشہ اسٹینڈ ختم کروا ئے جا ئیں تاکہ ٹریفک کی روانی بحال ہو سکے۔




