گوجرہ(نامہ نگار)چوروں نے مختلف واراداتوں میںموٹر سائیکلوں سمیت مال وزر چوری کر لیا۔معلوم ہواہے کہ چوروں نے محلہ حسنیہ کالونی کے محمد اصغرکی موٹر سائیکل نمبر 2518 ایف ڈی کے محلہ مغل پورہ سے ،نئی منڈی کے تیمور اظہار کی موٹر سائیکل تھانہ بازار گوجرہ سے ، گلشن اقبال کالونی کے ساجد مسیح کی موٹر سائیکل نمبر3785ایف ڈی او اس کے گھر کے باہر سے،محلہ حفیظ پارک کے محمد لیاقت کی موٹر سائیکل نمبر1321اے ایچ این پیرڈائز سٹی سے ،چک نمبر158گ ب کے محمد لطیف کی موٹر سائیکل نمبر4412ایف ڈی کے جنازہ گاہ کے باہر سے چوری کر لیں۔نیو پلاٹ گوجرہ کے غلام فرید کابکرا مالیت 2لاکھ روپے حویلی سے ،محلہ اسلام پورہ کے محمد رمضان کی بکری مالیت 50 ہزارروپے اس کے گھر کے باہر سے،چک نمبر 178گ ب کے علی شیر کے دو عددبکرے احاطہ مویشیاں سے، گارڈن ٹائون کی انعم زوجہ محمد عثمان کے گھرسے کل مالیتی سامان 3لاکھ 8ہزارروپے ،چک 421 کی غلام سکینہ کے گھر سے طلائی بالیاںچوری کرلی گئیں۔




