گوجرہ (نامہ نگار)گوجرہ میں بے لگام چورو ں نے متعدد گھرو ں و دکا نو ں کا صفایا کردیا ۔ معلو م ہوا ہے کہ محلہ مغل پورہ کا محمد اکرم اہل خانہ کے ہمراہ فوتگی پر گیا ہوا تھا اس دورا ن نامعلو م چورو ں نے کمرو ں کے تالے توڑ کر ہزارو ں روپے نقدی، طلا ئی زیورات، اور گھریلو سا ما ن چوری کرلیااور فرار ہوگئے، دوسری واردات میں محلہ ہزارہ کالونی کے نصیر مسیح کے گھر تالے توڑ کر چورو ں نے پنکھا، نقدی اور گھریلو ساما ن چوری کرلیا، تیسری واردات میں نامعلو م چورو ں نے محلہ نیو پلاٹ کے محمد نوید کی دکا ن کے تالے توڑ کر ہزارو ں روپے نقدی و دیگر ساما ن چوری کرلیا، چوتھی واردات میں چورو ں نے محلہ عثما ن ٹاؤ ن کے بابر محمود کی دکا ن کے تالے توڑ کر ہزارو ں روپے نقدی، بجلی کی تاریں اور دیگر سا ما ن چوری کرلیا اور فرار ہو گئے، پا نچویں واردات میں نامعلو م چورو ں نے محلہ قادر کا لونی کی فرح ناز کی غیر موجودگی میں چورو ں نے گھت کے تالے توڑ کر ہزارو ں روپے نقدی، لا کھو ں روپے کے طلا ئی زیورات اور گھریلو سا ما ن چوری کرلیا اور فرار ہوگئے چھٹی واردات میں چک نمبر 415 ج ب کے توثیق احمد کی حویلی سے ہزارو ں روپے کے تل اور مکئی چوری کرلی۔
،




