گوجرہ ( نامہ نگار ) ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں لوگوں کو مال وزر سے محروم کر دیا گیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر416ج ب کا محمد زبیر اپنی موٹر سائیکل نمبر4328ٹی ایس پر سوار چک نمبر353ج ب مہد آباد سے واپس گائوں جا رہاتھاکہ راستہ میں تین نامعلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیااورجان سے مار دینے کی دھمکی دیکر موٹر سائیکل،نقدی اور قیمتی موبائل فون چھین لیااورکامیاب واردات کے بعد فرارہو گئے۔امامیہ کالونی کے منظور حسین کے گھر کا دروازہ توڑ کر نامعلوم چور داخل ہوائے اور گھر کی تلاشی لیتے ہو ئے تین لاکھ روپے نقدی وقیمتی سامان چوری کر لیا۔چک نمبر371ج ب کے محمد اشرف کے گھر کے باہر باندھی ہو ئی سوا لاکھ روپے مالیتی تین بکر یاں نامعلوم کار سوار چوروں نے چوری کر لیں۔غفار پارک کے محمدندیم کی موٹر سائیکل نامعلوم چوروں نے اس وقت چوری کر لی جب وہ نماز کی ادائیگی کے لئے موچیوالہ روڈ پر مسجدگیاچوروں نے مسجد کے باہر سے چوری کر لی۔




