گوجرہ(نامہ نگار) گوجرہ میں مہنگائی عوام کی زندگی اجیرن بنادی ۔اشیائے خودونوش عوام کی دسترس سے باہر ہوگئیں۔فروٹ فروشوں ، سبزی فروشوں سمیت دیگردکانداروں نے سرکاری مقررہ قیمتوں کی بجائے مہنگے داموں فروخت شروع کر رکھی ہے۔انتظامیہ نے چپ سادھ لی ۔ تفصیلات کے مطابق گوجرہ میں دکانداروں نے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں من مرضی کے ریٹس مقررکر رکھے ہیں جس کی وجہ سے قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔قیمتوں میں ہو شربا اضافہ سے عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں جبکہ انتظامیہ کی جانب سے پرائس کنٹرول کرنے کیلئے افسران نظر نہیں آرہے مقامی عوامی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے گرانفروشوں کیخلاف سخت کارروائی کر نیکا مطالبہ کیاہے ۔




