صفدرآباد(نامہ نگار)گورنمنٹ توکلی پرائمری سکول سادات کالونی بارش کے پانی سے ڈوب گیا ،ہر طرف پانی ہی پانی ،کمروںمیں پانی داخل ،ہیڈ ماسٹربنفس نفیس سکول پہنچ کر پانی کو سکول سے باہر نکالتے رہے۔کوئی ادارہ امداد کو نہ پہنچا ،کسی نے آواز نہ سنی،آخر ضمیر کی آواز نے کام دکھا یا اور سکول کے ہیڈ ماسٹر میاں عثمان نے ہمت کی اور وہاںپہنچے ،سکول کا جائزہ لیا اور اللہ توکل عبادت سمجھ کر کمروں اور دیگر جگہوں سے پانی کو سکول سے باہر نکالنے پر جت گئے۔ کہتے ہیں نا!ہمت مرداں مدد خدا۔




