فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)نجی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پروفیسر ڈاکٹر طلعت محمود اور انکی فیملی کے تعاون سے گورنمنٹ پرائمر ی سکول ہمت پورہ ڈھڈی والا میں تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ہونہار طلباء و طالبات کو سکول بیگز ‘یونیفارم ‘شوزکے ساتھ ساتھ نقدی بھی دی گئی۔ اس موقع پر چیسٹ سپیشلسٹ پروفیسر ڈاکٹر طلعت محمود نے کہا کہ وہ ہونہار طالب علموں کی حوصلہ افزائی اورمدد مستقبل میں بھی جار ی رکھیں گے اور ذہین اور ہونہار طالب علموں کی ہر طرح مدد کرتے رہے گے ۔ اس موقع پر برائٹ ہوپ فائونڈیشن کے صدر چوہدری محمد ریاض ‘ممبران فاروق احمد کموکا ‘محمد ثقلین ایڈووکیٹ ‘فرمان علی و دیگر بھی موجود تھے ۔ تقریب میں صدر بی ایچ ایف چوہدری محمد ریاض نے ڈاکٹر طلعت محمود اور ان کی فیملی کا شکریہ ادا کیا اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔




