گول کی خوشی میں کھلاڑی سرنگ میں گر کر زخمی، وی اے آر نے خوشی بھی چھین لی

برازیلیا (سپورٹس نیوز)برازیل میں فٹبال میچ کے دوران ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جب ایک کھلاڑی سرنگ میں گر کر زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق برازیلین سیری اے کے میچ میں کوربیٹا کے دفاعی کھلاڑی جاسی مارانا گول کی خوشی مناتے ہوئے گرائونڈ کے قریب موجود ایک تاریک سرنگ میں جا گرے۔گول کے فورا بعد وہ گیند ہاتھ میں لیے خوشی سے شائقین کی جانب دوڑے اور اشتہاری رکاوٹ عبور کرنے کے لیے چھلانگ لگائی تاہم وہ دوسری جانب موجود سرنگ میں جا گرے۔ان کے سنبھلنے کے کچھ ہی دیر بعد ریفری نے کھیل روک دیا، وی اے آر جائزے میں جاسی کا گول آف سائیڈ قرار دے کر مسترد کر دیا گیا۔29 سالہ جاسی دوسرے ہاف کے ابتدائی منٹوں تک کھیلتے رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں