جوہانسبرگ (سپورٹس نیوز) کو اکرا میں کھیلے گئے اہم میچ میں گھانا کی فٹ بال ٹیم نے کوموروس کو انتہائی سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے ہراکر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا۔رپورٹس کے مطابق اس فتح کے ساتھ ہی گھانا افریقا سے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے والی پانچویں ٹیم بن گئی ہے۔ اس سے قبل الجزائر، مصر، مراکش اور تیونس پہلے ہی اپنی جگہ پکی کر چکے ہیں۔میچ کے 47 ویں منٹ میں محمد قدوس نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلوائی، جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔گھانا نے پہلے ہاف میں میدان اور گیند پر مکمل کنٹرول رکھا، لیکن ان کے حملے سست تھے، جس کے باعث کوموروس کے گول کیپر عادل انزیماتی ابودو کو زیادہ مشکل پیش نہیں آئی۔گھانا کے لیے یہ کامیابی اس لیے بھی اہمیت رکھتی ہے




