گھریلو جھگڑا،سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے داماد ہلاک

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گھریلو جھگڑے پر سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے داماد ہلاک’ نعش ایمبولینس میں ڈال کر فرار ہو گئے، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے اصل وجوہات کا پتہ چلانے کیلئے مختلف پہلوئوں پر تفتیش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق جھنگ روڈ 220 رب محلہ رشیدآباد کے رہائشی آصف اقبال نے بتایا کہ اس کا بھائی زاہد گزشتہ روز سسرال گیا تو اس کے سسر شوکت نے کال کر کے زاہد کی فوتگی کی اطلاع دیتے ہوئے جڑانوالہ پل ڈھیساں کے قریب ایمبولینس میں پڑی ہے جب وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ موقع پر پہنچا تو اس کے بھائی کا سسر شوکت سے موت کی وجہ پوچھی تو وہ لیت ولعل سے کام لیتے ہوئے میت چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔ اس نے شبہ ظاہر کیا ہے سسرالیوں نے تشدد کر کے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں