گھریلو خادمائیں’ ملازمین اداکاروں سے بھی بڑے اداکار ہیں’ جویریہ سعودیہ

لاہور (شوبز نیوز)معروف اداکارہ جویریہ سعود نے انکشاف کیا ہے کہ ایک گھریلو ملازمہ ان کے گھر سے سونے سمیت دیگر قیمتی اشیا ڈسٹ بن میں ڈال کر چوری کرتی رہیں، انہیں سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ ان کی چیزیں کہاں غائب ہو رہی ہیں؟جویریہ سعود نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔پروگرام کے دوران انہوں نے بتایا کہ شادی ہونے کے بعد ہی انہوں نے گھریلو ملازمین رکھنا شروع کیے، ابتدائی طور پر انہوں نے ایک دیہاتی لوگ رکھے، جنہوں نے ساڑھی تک کبھی نہ دیکھی تھی اور نہ ہی انہیں ٹیلی وژن کا پتا تھا۔ان کے مطابق گھریلو ملازمہ کی بیٹیاں اور شوہر بھی ان کے ساتھ ہوتے تھے اور انہوں نے انہیں رہنے کے لیے گھر دیا، ملازمہ کی بیٹیوں کو تعلیم دلوائی لیکن پھر آہستہ آہستہ ملازموں کی نیت خراب ہونے لگی۔ان کا کہنا تھا کہ شادی کے کچھ عرصے بعد وہ امریکا چلی گئیں، وہاں سے واپس آئیں تو ان کی ملازمہ کی بیٹیاں ماڈرن بن چکی تھیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں