1

گیس لیکج کے باعث دھماکہ’ 9افرادشدید زخمی

اٹک(نامہ نگار) پنجاب کے ضلع اٹک کے گائوں خگوانی میں گھر میں گیس لیکیج کے باعث زور دار دھماکا ہوا ہے۔ریسکیو حکام کیمطابق دھماکے کے باعث مکان کی چھت زمین بوس ہوگئی، جس کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے، واقعے کے فورا بعد اہلِ علاقہ نے زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کیا۔ہسپتال حکام کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں